بیچی جانے والی چیز اور اس کے عوض کے شرائط
- تفصیلات
- اشاعت بتاریخ بدھ, 24 اپریل 2013 17:10
- تحریر مدیر
- مشاہدات: 6997
بیچی جانے والی چیز اور اس کے عوض کے شرائط
مسئلہ ۵۴۹: جس چیز کو فروخت کیا جا رہا ہے اور جس چیز کو اس کے عوض لیا جا رہا ہے اس کی پانچ شرطیں ہیں:
- 1.یہ کہ اس کی مقدار وزن یا پیمانے یا گنتی یا ان جیسی چیزوں کے ذریعے معلوم ہو۔
- 2.یہ کہ وہ ان چیزوں کو ایک دوسرے کے حوالے کرسکیں۔
- 3.جنس و عوض میں موجود وہ خصوصیات ہوں جس سے قیمت پر اثر پڑتا ہے ان خصوصیات کو واضح کرے۔
- 4.یہ کہ ملکیت طِلق ہو، لہذا وقف شدہ مال فروخت کرنا جائز نہیں مگر کچھ مقامات پر (جن کا ذکر تفصیلی کتب میں موجود ہے)
- 5.خود چیز کو فروخت کرے نہ کہ اس کی منفعت کو، پس اگر ایک سال کے لیے گھر کی منفعت کو فروخت کرے تو یہ صحیح نہیں ہے۔ ہاں اگر خریدار رقم کی بجائے اپنی ملکیت کی منفعت کو دے مثلاً کسی سے قالین خریدے اور قیمت کے طور پر ایک سال کے لیے گھر کی منفعت دے تو اس میں کوئی حرج نہیں۔