جس سید کو خمس دیا جاسکتا ہے اس کی شر ائط
- تفصیلات
- اشاعت بتاریخ بدھ, 24 اپریل 2013 18:35
- تحریر مدیر
- مشاہدات: 6376
جس سید کو خمس دیا جاسکتا ہے اس کی شر ائط
مسئلہ ۵۱۶: فقیر ہو یعنی سال کا خرچہ نہ رکھتا ہو یا مسافر ہو اگرچہ اپنے شہر میں فقیر نہ ہو بشرطیکہ اس کا سفر معصیت کا نہ ہو اور اس کا سفر میں زاد راہ ختم ہوگیا ہو اور کسی سے قرض وغیرہ لینا بھی ممکن نہ ہو تو گھر تک پہنچنے کا خرچہ لے سکتا ہے،اس سے زیادہ نہیں ۔
شیعہ، بارہ اماموں کا ماننے والا ہو۔
آشکارا گناہ کرنے والا نہ ہو۔
مسئلہ ۵۱۷: احتیاط واجب یہ ہے کہ کسی ایک فقیر سید کو اس کے ایک سال کے اخراجات سے زیادہ خمس نہ دیا جائے۔