استبراء
- تفصیلات
- اشاعت بتاریخ جمعہ, 03 مئی 2013 09:59
- تحریر مدیر
- مشاہدات: 6665
استبراء
استبراء ایک ایسا عمل ہے جو مرد پیشاب کرچکنے کے بعد اس غرض سے انجام دیتے ہیں کہ اس کے بعد آلہ تناسل سے نکلنے والی رطوبتوں پرپیشاب کا حکم نہ لگے اس کی کئی ترکیبیں ہیں جن میں بہترین یہ ہے کہ پیشاب آنابند ہوجانے کے بعد تین دفعہ بائیں ہاتھ کی درمیانی انگلی کے ساتھ مقعد سے لے کر عضو تناسل کی جڑ تک سونتےاور اس کے بعد انگوٹھے کو عضو تناسل کے اوپر اورانگوٹھے کے ساتھ والی انگلی کو اس کے نیچے رکھے اورتین بارختنے کی جگہ تک سونتے اورپھر تین دفعہ حشفہ کو دبائے۔
استبراء کرنے کا فائدہ یہ ہوتا ہے کہ اگرانسان پیشاب کے بعد استبراء کرے اورپھر کوئی ایسی رطوبت خارج ہو جس کے بارے میں شک ہوجائے کہ پیشاب ہے یا منی کے علاوہ کوئی اوررطوبت ہے تو اس رطوبت کو پاک سمجھے۔
مسئلہ ۲۹: عورت کے لیےپیشاب کے بعد استبراء نہیں ہے اگر کوئی رطوبت خارج ہو اورشک ہو کہ یہ پیشاب ہے یا نہیں تو وہ رطوبت پاک ہوگی اور اس سے وضو یا غسل بھی باطل نہیں ہوگا۔