طلاق بائن اور طلاق رجعی
- تفصیلات
- اشاعت بتاریخ بدھ, 24 اپریل 2013 12:38
- تحریر مدیر
- مشاہدات: 7222
طلاق بائن اور طلاق رجعی
مسئلہ ۶۴۷: طلا ق بائن وہ طلا ق ہے جس میں مرد اپنی بیوی کو طلاق دینے کے بعد رجوع کرنے کا حق نہیں رکھتا یعنی اسے عقد نکاح کے بغیر اپنے پاس پلٹا نہیں سکتا اور اس کی پانچ قسمیں ہیں:
- 1.اس عورت کی طلاق جس کے نو سال مکمل نہ ہوئے ہوں۔
- 2.یائسہ عورت کی طلاق۔
- 3.اس عورت کی طلاق جس کے شوہر نے نکاح کے بعد اس سے نزدیکی نہ کی ہو۔
- 4.اس عورت کی تیسری طلاق جسے تین دفعہ طلاق دی گئی ہو۔
- 5.طلاق خلع و مبارات۔
ان کے علاوہ طلاق رجعی ہے یعنی جب تک عورت عدت میں ہے اس کا شوہر رجوع کرسکتا ہے۔
مسئلہ ۶۴۸: جس نے اپنی بیوی کو طلاق رجعی دی ہو اس پر حرام ہے کہ اسے اس گھر سے نکالے جس میں طلاق کے وقت موجود تھی لیکن بعض صورتوں میں جیسے فحاشی اور عور ت کے زنا کرنے کی صورت میں اسے گھر سے باہر نکالنے میں اشکال نہیں ہے اور عورت پر بھی حرام ہے کہ بغیر ضروری کاموں کے لیے گھر سے باہر نکلے۔