- تفصیلات
- تحریر مدیر
- مشاہدات: 5034
قدیم الایام سے مذہب شیعہ کے خلاف بنی امیہ اور ان کے اعوان کی طرف سے زہریلا پروپیگنڈہ ہوتا چلا آ رہا ھے بالخصوص اس دور میں بہت گھناؤنی صورت اختیار کر گیا ہے ۔ان حالات کے مدّ نظر مذہب آل محمد کی ترویج اور دفاع کے لئے ہم نے مؤسسہ جواد الائمہ علیھم السلام کی بنیاد ڈالی ہے تاکہ علمی اور تحقیقی کتب اور رسالے شائع کیے جائیں جس سے ملت شیعہ کی سطح فکر بلند ہو ۔ اگرچہ شیعہ علماء نے بڑی بڑی کتابیں لکھیں ہیں۔وہ کتابیں ضخیم اور مہنگی ہونے کی وجہ سے عام لوگ مطالعہ سے محروم رہتے ہیں، نیزبڑی کتاب کے مطالعہ کے لیئے کافی وقت اور ہمت درکار ہوتی ہے جو کہ اس دور میں مفقود ہے ، لہذا ہم نے تحقیقی علمی رسالے لکھنے کا ارادہ کیا ہے تاکہ قارئین کے مطالعہ میں بھی سہولت ہو، نیز طباعت کے اخراجات کا بوجھ بھی ہلکا رہے۔
مؤسس{ بانی} آیۃ اللہ سید مظہر علی شیرازی
اظہار تشکر
جن مومنین کرام نے مؤسسہ جواد الائمہ علیھم السلام کی مالی اعانت فرمائیہے۔ہم ان کا تہہ دل سے مشکور ہیں جزاھم اللہ خیرالجزاء۔
دیگر مومنین اس کار خیر میں حصہ لے کر ثواب دارین حاصل کر سکتے ہیں،نیز اپنے مرحومین کے ایصال ثواب کے لیے علمی ،تحقیقی کتب اور رسالے چھپوانے میں ہمارے ادارہ کی مالی اعانت فرما کر اس کار خیر میں بڑھ چرھ کر حصہ لیں۔جب تک یہ تحریریں باقی رہیں گی ،ان کے نامہ اعمال میں ثواب لکھا جاے گا ،یہ صدقہ جاریہ ہے ۔مذہب کی خدمت بھی ہو جاے گی ۔اور ان مرحومین کو ہمیشہ ہمیشہ کے لیے ثواب بھی ملتا رہے گا اور آپ کی مذہبی غیرت بھی زندہ رہے گی خلاصہ یہ کہ اس دینی ادارہ کی ھدایاجات اور خمس کی ادا ئیگیکے ذریعے سے تعاون فرما کرمذہب کی خدمت کر سکتے ہیں۔نیز ادارہ کے ممبر بن کربھی ادارہ کو تقویت دے سکتے ہیں۔
مومنین ہمارے ساتھ رابطہ کر سکتے ہیں ۔فون نمبر ایران قم ۔00989196650627
پاکستان میں رابطہ نمبر۔ 03084198055
ویب سایٹ۔www.aljawaad.com
ای میل ایڈریس۔This e-mail address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.