گائے کا نصاب
- تفصیلات
- اشاعت بتاریخ جمعہ, 26 اپریل 2013 18:02
- تحریر مدیر
- مشاہدات: 6317
گائے کا نصاب
مسئلہ ۴۸۸: گائے کے دو نصاب ہیں:
نصاب مقدار زکات
۳۰ گائے ایک بچھڑا جو دوسرے سال میں داخل ہوچکا ہو احتیاط واجب یہ ہے کہ وہ نر ہو۔
۴۰ گائے ایک بچھیا جو تیسرے سال میں داخل ہوچکی ہو۔
مسئلہ ۴۸۹:اگر ۶۰ گائے ہوں تو اس کو تیس والے نصاب سے حساب کیا جائے اور اگر ۷۰ گائے ہوں تو اس کو تیس اور چالیس دونوں نصابوں سے حساب کیا جائے۔ اگر ۸۰ گائے ہوں تو اس کو چالیس والے نصاب سے حساب کیا جائے۔ اور اگر ان کی تعداد ۹۰ تک پہنچ جائے تو بناء بر احتیاط واجب ضروری ہے کہ تین مادہ بچھیا جو دوسرے سال میں داخل ہوچکی ہوں زکات کے طور پر دی جائیں۔