حیوان کا نصاب
- تفصیلات
- اشاعت بتاریخ جمعہ, 26 اپریل 2013 18:03
- تحریر مدیر
- مشاہدات: 6256
حیوان کا نصاب
مسئلہ ۴۸۶: بھیڑ، بکری کے پانچ نصاب ہیں:
نصاب مقدار زکات
۴۰ بھیڑ ایک بھیڑ
۱۲۱ بھیڑ دو بھیڑیں
۲۰۱ بھیڑ تین بھیڑیں
۳۰۱ بھیڑیں چاربھیڑیں
۴۰۰ اور اس سے زیادہ ہر سو کے اوپر ایک بھیڑ۔
مسئلہ ۴۸۷: اگر زکات کے لیے بھیڑ دے تو احتیاط واجب کی بناء پرضروری ہے کہ اس کا ایک سال مکمل ہوچکا ہو اور وہ دوسرے سال میں داخل ہوگئی ہو اور اگربکری دے تو بناء بر احتیاط ضروری ہے کہ تیسرے سال میں داخل ہوچکی ہو۔