گذشتہ صدیوں میں حدیث کے بہت سے مجموعہ لکھے گئے جن میں فقہی احادیث کے علاوہ اور مختلف احادیث بھی موجود ہیں جیسے :

١۔ محمد محسن فیض کاشانی کی کتاب الوافی فی جمع احادیث الکتب الاربعہ ۔

٢۔فیض کاشانی کے بھائی کے پوتے مولی محمد ہادی کی کتاب مستدرک کتاب الوافی۔

٣۔ شیخ محمد بن حسن حر عاملی کی کتاب تفصیل وسائل الشیعہ ۔

٤۔ علامہ محمد باقر مجلسی کی کتاب بحارالانوار الجامعة لدرر اخبار الائمة الاطہار علیہم السلام۔

٥۔ علامہ مجلسی کے معاصر مولی عبداللہ بن نور اللہ بحرانی کی کتاب عوالم العلوم والمعارف ، جس کی سو سے زیادہ جلدیں تھیں اوراس کا حجم بحارالانوار سے زیادہ تھا ، آج اس کی بہت سی جلدیں موجود نہیں ہیں۔

٦۔ شیخ محمد رضا بن عبداللہ تبریزی کی کتاب الشفا فی حدیث آل المصطفی ۔

٧۔ سید عبداللہ شبر کی کتاب جامع الاحکام فی الحدیث ۔ اس کتاب کی پچیس خطی جلدیں ہیں ۔

٨۔ محدث خبیر میرزا حسین نوری کی مستدرکات الوسائل اور یہ کتاب وسائل الشیعہ کے لئے مستدرک کے عنوان سے لکھی گئی ہے ۔

٩۔ اعیان الشیعہ کے مصنف سید محسن امین کی کتاب البحر الزخار فی شرح احادیث الائمة الاطہار فی الفروع خاصة ۔

 

http://makarem.ir/squestions/?typeinfo=23&lid=4&mid=316090&catid=0&start=1&PageIndex=0

 

© COPYRIGHT 2020 ALJAWAAD ORGAZNIZATION - ALL RIGHTS RESERVED
گروه نرم افزاری رسانه